ڈرامہ ختم ہونے کے بعد “عینی” نے “پری زاد” کے لیے پیغام جاری کردیا
لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونیوالے ڈرامے کے خاتمے کے بعد عینی کا کردار اداکرنیوالی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے مرکزی کردار ” پری زاد” نبھانے والے ساتھی اداکار کے لیے پیغام جاری کردیا۔
اداکارہ یمنی زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام مٰیں لکھا کہ ”میرے لیے یہ ایک خوش قسمت لمحہ تھا جب میں نے پری زاد ڈرامے میں عینی کے کردار کے لیے ہاں کہی تھی،اللہ حافظ اور بہت شکریہ،احمد علی اکبر آپ بہت خاص ہے اور آپ نے یہ بات ثابت کر دی“۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ یمنی زیدی نے ڈرامہ پری زاد میں مرکزی کردا ر احمد علی اکبر کے ساتھ لیڈ رول ادا کیا ہے۔