شہباز شریف کا پیپلزپارٹی کے قائدین کو ظہرانہ۔۔ مٹن بریانی ، سندھی بریانی، گرل فش،قورمہ، حلوہ گاجر، سبز چائے تیار
لاہور (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے قائدین کو ظہرانہ دیا، شہبازشریف کی رہائش گاہ پر پیپلزپارٹی کے قائدین کے ظہرانے کےلئے پرتکلف پکوان تیار کر لئے گئے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہیں۔ مریم نواز ن لیگ کی دیگر قیادت کے ساتھ پی پی پی قیادت کا استقبال کریں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کے ظہرانے میں سوپ، مٹن بریانی، سندھی بریانی، گرل فش، بار بی کیو، قورمہ، گاجر کا حلوہ اور سبز چائے شامل ہے۔