بھارہ کہو میں حادثہ، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل علاقے بھارہ کہو میں حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے . ذرائع کے مطابق بھارہ کہو سے مری جانے والی گاڑی بھیرہ پل کے قریب پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی .


پولیس ذرائع کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے .
پولیس اور ریسکیو اداروں کے اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو حادثے کی شکار گاڑی سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا . ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں گاڑی میں سوار 4 دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں سے 3 کی شناخت فرحان، فراز اور حمزہ کے نام سے ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں