ٹانک: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خود کش بمبار ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا ہے جس میں ایک خود کش بمبار مارا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک کے قریب دیال روڈ پر انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا ہے جس کے دوران ایک خود کش بمبار کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا مزید کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا ہے۔آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سرپرستوں اور کارندوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔