ماہرین صحت کا سر درد سے نجات کے لیے انوکھا آپریشن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سر درد ایک ایسا عارضہ ہے جس سے انسانی زندگی کو خطرات تو لاحق نہیں ہوتے تاہم اسے بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ بھی سمجھا جاتا ہے . دنیا بھر میں ہزاروں افراد روزانہ کی بنیاد پر سر درد کا شکار ہوتے ہیں .

لیکن برطانوی ماہرین معمولی سی جراحی سے سردرد سے نجات دلانے کی انوکھی جراحی کر رہے ہیں . جس کی بدولت دنیا بھر میں سر درد میں مبتلا مریض اس عارضے سے نجات حاصل کرسکیں گے .
برطانیہ کے گائے اینڈ سینٹ تھوماس اسپتال میں ہونے والے اس منفرد آپریشن میں ڈاکٹرمریض کے سر کی کھوپڑی کے ایک معمولی حصے کو ریموو کرکے دماغ میں ٹیفلون ( مصنوعی کیمیکل ) سے بنا ایک پیچ ( ٹکڑا ) لگا رہے ہیں .
یہ ٹیفلون پیچ جسم کے مرکزی اعصاب سے دماغ کو بھیجے جانے والے درد کے سگنلز کو روک کر مریض کو سر درد کا احساس نہیں ہونے دیتا .
گائے اینڈ سینٹ تھوماس اسپتال کے نیورولوجسٹ ڈاکٹر گیورگی لیمبرو نے اس آپریشن کے طریقہ کار کو وضح کرتے ہوئے کہا کہ ’نیورو سرجنز نے کان کے پیچھے سر کے ایک چھوٹے سے ٹکڑے کو احتیاط سے ٹرائگمینل اعصاب ( کرینیئل اعصاب کا پانچواں بڑا جوڑا جو اوپتھالمک، میگزیلیری اور میڈیبیولر اعصاب سے منسلک ہوتا ہے) سے علحیدہ کیا .


دوسرے مرحلے میں ٹیفلون سے بنے ایک چھوٹے پیڈ کو اعصاب اور آرٹری کو ایک دوسرے سےعلحیدہ رکھنے کے لیے ان کے درمیان رکھا . یہ پیڈ مرکزی اعصاب کی جانب سے دماغ کو بھیجے گئے درد کے سگنلز کی راہ میں حائل ہوا جس سے مریض کو درد کا احساس نہیں ہوسکا .
مصنوعی کیمیکل سے بنے ٹیفلون (پولی ٹیٹرا فلوروایتھلین) کا سرجیکل امپلانٹ میں استعمال عام بات ہے کیوں کہ یہ کیمکل انسانی جسم میں کسی قسم کا ری ایکشن نہیں کرتا جو پیچیدگیوں کا سبب بنے .
ڈاکٹر لیمبرو کا کہنا ہے کہ ہمارے اسپتال میں اب تک 50 مریضو ں میں یہ سرجری کی جاچکی ہے اور اس کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں، جب کہ ستر فیصد سے زائد مریضوں میں سردرد مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے .

. .

متعلقہ خبریں