وزیراعظم کا اومیکرون میں مبتلا ترک صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان نے کورونا وائرس کی قسم اومیکرون میں مبتلا ترک صدر اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ مجھے ابھی ابھی برادرم رجب طیب اردگان اور محترمہ ایمینہ اردگان میں کوروناء وباء کی نئی قسم اومیکرون کی تشخیص کا علم ہوا ہے۔ میں، میری حکومت اور عوامِ پاکستان ان کی شفائے کاملہ و عاجلہ کیلئے دعاگو ہیں۔
I just learnt that my brother Recep Tayyip Erdogan, President of Turkey and Madame Emine Erdogan tested positive for Covid-19 Omicron. On behalf of our government, the people of Pakistan and on my own behalf I wish them a swift and complete recovery.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2022
ترک صدر یوکرین سے واپسی پر کورونا کا شکار
ترک صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ ایمینہ اردگان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ترک صدر طیب اردگان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ یوکرین سے واپس آنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
طیب اردگان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا ہےاور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھیں گے۔ترک صدر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔
Bugün hafif belirtiler üzerine eşimle birlikte yaptırdığımız COVID-19 testimizin sonucu pozitif çıktı. Omicron varyantı olduğunu öğrendiğimiz hastalığı hamdolsun hafif geçiriyoruz.
Görevimizin başındayız. Çalışmalarımıza evde devam edeceğiz. Dualarınızı bekliyoruz.
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) February 5, 2022