وزیراعظم کا اومیکرون میں مبتلا ترک صدر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان نے کورونا وائرس کی قسم اومیکرون میں مبتلا ترک صدر اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے .
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ مجھے ابھی ابھی برادرم رجب طیب اردگان اور محترمہ ایمینہ اردگان میں کوروناء وباء کی نئی قسم اومیکرون کی تشخیص کا علم ہوا ہے .

میں، میری حکومت اور عوامِ پاکستان ان کی شفائے کاملہ و عاجلہ کیلئے دعاگو ہیں .


ترک صدر یوکرین سے واپسی پر کورونا کا شکار
ترک صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ ایمینہ اردگان کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں . ترک صدر طیب اردگان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں بتایاکہ یوکرین سے واپس آنے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے .
طیب اردگان نے کہا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا ہےاور وہ گھر سے اپنا کام جاری رکھیں گے . ترک صدر نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئےکہا کہ ہم آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں