ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی وزارت صحت اور امور حرمین نے صحت مند اور محفوظ فضا میں عمرے کی ادائی کے لیے ہدایات اور احتیاطی تدابیر جاری کردیں . میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت صحت نے معتمرین کو جسمانی فاصلے اور ماسک پہننے کی ہدایت کی .
علاوہ ازیں مصافحہ نہ کرنے اور ہاتھوں کو دھونے اور سینی ٹائزر کے استعمال پر زور دیا گیا . ادھر حرمین شریفین کے امور کی انتظامیہ نے وقایت (مامت آپ کا تحفظ آپ کا ماسک)کے نام سے ایک آگاہی مہم شروع کی ہے . یہ مہم کرونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے حرمین کی انتظامیہ کی جانب سے
احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کا حصہ ہے . مذکورہ آگاہی مہم کے تحت ایک خصوصی ٹیم کے ذریعے مسجد حرام کے اندر روزانہ 30 ہزار سے زیادہ ماسک تقسیم کیے جائیں گے . علاوہ ازیں بیت اللہ آنے والوں کو ماسک نہ اتارنے کی ضرورت اور اسے درست طریقے سے پہننے کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا . مسجد حرام کے امور کی انتظامیہ کے ایک عہدے دار احمد الندوی کے مطابق روزانہ صبح مسجد حرام کی مکمل طور پر دھلائی اور سینی ٹائزیشن ہوتی ہے . ہر بار اس عمل میں 80 ہزار لیٹر سے زیادہ خصوصی مائع مواد استعمال کیا جاتا ہے . اسی طرح مسجد حرام اور اس کے صحنوں کو اعلی ترین عطروں کی 1500 لیٹر سے زیادہ مقدار کے ساتھ مہکایا جاتا ہے . پوری مسجد حرام میں 13 ہزار سے زیادہ قالینوں کی صفائی انجام دی جاتی ہے . اسی طرح مسجد حرام کے اندر اور باہر کچرے کے 3000 کے قریب چھوٹے بڑے ڈبے رکھے جاتے ہیں . اس کا مقصد چوبیس گھنٹے صفائی اور تطہیر کو اعلی سطح پر برقرار رکھنا ہے . علاوہ ازیں روزانہ 3 ہزار سے زیادہ بیت الخلا کی صفائی انجام دی جاتی ہے .
. .