درد شقیقہ اور عام سر درد کے درمیان فرق کیسے کریں؟

(قدرت روزنامہ)درد شقیقہ کو اکثر سر درد کے طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے . سر میں درد یا درد شقیقہ کی بہت سی علامات میں سے صرف ایک ہے جو ایک اعصابی بیماری ہے جس میں اعصابی راستے اور کیمیکل شامل ہوتے ہیں .

اگر کسی کو مہینے میں 15 دن سر درد رہتا ہے جس میں سے آٹھ دن درد شقیقہ کے ساتھ ہوتا ہے اور یہ تین ماہ یا اس سے زیادہ عرصے تک ہوتا ہے، تو وہ غالباً دائمی درد شقیقہ کا شکار ہے .

دائمی درد شقیقہ کو عام سر درد سے پہچاننے اور اس میں فرق کرنے کے لیے، اس کی علامات میں شدید سر درد، دھڑکتا درد، سر کے دونوں طرف درد، چکر آنا، الٹی آنا اور متلی ہے، دائمی درد شقیقہ اور درد شقیقہ کی علامات ایک جیسی ہیں جبکہ اس میں صرف وقت کا فرق ہے یعنی دائمی درد شقیقہ کے شکار افراد کو مہینے میں کم از کم 15 دن سر میں درد ہوگا .

ہر وہ شخص جسے دائمی درد شقیقہ ہے، اس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن عام طور پر نیند کی کمی، کیفین کا استعمال اور ذہنی تناؤ کا شکار ہونا شامل ہیں . زیادہ تر لوگ جن کو دائمی درد شقیقہ ہوتا ہے وہ خواتین ہیں . اس کی وجہ زندگی کے مختلف مراحل میں ہارمونل تبدیلیاں ہوتی ہیں . ماہواری کے مرحلے اور حمل کے دوران، خواتین بہت زیادہ ہارمونل تبدیلیوں سے گزرتی ہیں اور اس وجہ سے وہ دائمی درد شقیقہ کے حملے کا شکار ہوسکتی ہیں .


دائمی درد شقیقہ سر درد ہونے سے بہت آگے جاتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کئی اعصابی علامات پیدا ہوتی ہیں، دائمی درد شقیقہ کے مریض کی زندگی کا معیار بری طرح متاثر ہوتا ہے کیونکہ وہ اپنے روزمرہ کے کام نہیں کر سکتے جیسے کام پر جانا یا اسکول جانا .

دائمی درد شقیقہ کے شکار لوگوں کے لیے اُمید سر درد پر قابو پانا ہے . بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے منصوبے کے ساتھ، یہ ماننا مناسب ہے کہ درد شقیقہ کے سر درد کی شدت کو کم کیا جا سکتا ہے .

ڈاکٹر اکثر درد شقیقہ کے لیے درد سے نجات کے لیے انجیکشن اور ادویات تجویز کرتے ہیں لیکن اگر سر درد میں مبتلا افراد انہیں زیادہ عرصے تک لیتے ہیں تو ایسی دوائیں مزید سر درد کو جنم دیتی ہیں جنہیں منشیات کی وجہ سے سر درد کہا جاتا ہے .

سردیوں میں کیسی غذا کا استعمال کرنا چاہیئے؟

درد شقیقہ کے مریضوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ دوائیں صرف مختصر مدت کے لیے لیں اور اگر آپ کی حالت بہتر نہیں ہوتی ہے یا مزید خراب ہوتی ہے تو آپ کو تجویز کردہ وہی دوا استعمال کرنے کے بجائے اپنے درد شقیقہ کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کریں، اس کے علاوہ درد شقیقہ کے ابتدائی مرحلے میں ہی نیورولوجسٹ سے مشورہ کریں تاکہ یہ مرض شدت اختیار نہ کرسکے .

. .

متعلقہ خبریں