واٹس ایپ پر دل کا ایموجی بھیجنے والوں کو 46لاکھ روپےسے زائد کا جرمانہ اور سزا ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں اب واٹس ایپ پردل بھیجنے والے شخص کو جرمانے کے ساتھ سزا کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نےبتایا کہ سعودی قوانین کے تحت اگر اس ایموجی کو بھیجنے والا شخص قصور وار پایا گیا تو اس صورت میں اسے ایک لاکھ ریال (46 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے)کے ساتھ 2 سے 5 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعودی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی اینٹی فراڈ ایسوسی ایشن کے رکن نے

بتایا کہ واٹس ایپ پر دل والا ایموجی بھیجنا ہراسانی کے جرائم میں شمار کیا جاتا ہے، اگر موصول ہونے والے صارف کی جانب سے ایموجی بھیجنے والے صارف کے خلاف کارروائی کا کہا جائے تو آن لائن چیٹس کے دوران ایموجی اور تصاویر کا استعمال آن لائن ہراسانی کے جرم میں تبدیل ہوسکتا ہے۔انہوں نے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی صارف کی اجازت یا رضامندی کے بغیر کسی کے ساتھ نامناسب گفتگو سے گریز کرے کیوں کہ جرم ثابت ہونے پر ملزم کو ایک لاکھ ریال کے جرمانے سمیت ایک سال سے دو سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جرم دوبارہ کیے جانے کی صورت جرمانہ 3 لاکھ ریال اور سزا 5 سال تک بڑھ سکتی ہے۔

Recent Posts

ملک میں بلاک کیے جانے والے وی پی اینز کی تحقیقات میں اہم انکشاف

غیر رجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت قرار اسلام…

10 mins ago

ناشتہ نہ کرنے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ پریشان کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…

13 mins ago

مریم کا سموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے معاملے…

17 mins ago

ہانیہ عامر کا شاہ رخ کو پیغام، ویڈیو وائرل ہوگئی

اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ…

21 mins ago

نواز شریف کا خواجہ آصف سے بدتمیزی کے واقعے پر ردعمل آ گیا

لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف…

27 mins ago

لندن دھمکی واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے، خواجہ آصف

لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…

34 mins ago