لیگی دور حکومت کی سب سے زیادہ درآمدات کا ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے رواں سال ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درآمدات کا تخمینہ لگالیا ہے۔

آئی ایم ایف تخمینہ کے مطابق پاکستان اس سال برآمدات کا مقررہ ہدف بھی حاصل نہیں کر پائے گا جبکہ آئندہ 4 سال میں پاکستان کی درآمدات میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق رواں سال درآمدات 66 ارب 76 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جبکہ درآمدات 2022-23 میں 67 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ہونے کا تخمینہ ہے۔

درآمدات 2023-24 میں 69 ارب 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ جبکہ 2024-25 میں 72 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق درآمدات 2025-26 میں 75 ارب 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ برآمدات اس سال 30 ارب 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے۔

وزارت تجارت نے اس سال کیلئے برآمدات کا ہدف 31 ارب 21 کروڑ ڈالرز مقرر کر رکھا ہے جبکہ  آئی ایم ایف نے رواں سال میں 31 ارب 64 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق برآمدات 2023-24 میں 33 ارب 22 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ہے جبکہ 2024-25 میں 35 ارب 55 کروڑ ڈالرز پر پہنچنے کا تخمینہ ہے۔

علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے 2025-26 میں برآمدات 37 ارب 89 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

Recent Posts

ملک میں بلاک کیے جانے والے وی پی اینز کی تحقیقات میں اہم انکشاف

غیر رجسٹرڈ VPNs کی بندش ملکی سالمیت کے لئے وقت کی اہم ضرورت قرار اسلام…

3 mins ago

ناشتہ نہ کرنے سے کونسی بیماری لاحق ہو سکتی ہے؟ پریشان کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) آپ نے اکثر سنا ہوگا کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم…

6 mins ago

مریم کا سموگ پر خط لکھنے کا بیان، بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کا دلچسپ ردعمل آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے سموگ کے معاملے…

10 mins ago

ہانیہ عامر کا شاہ رخ کو پیغام، ویڈیو وائرل ہوگئی

اوٹاوا (قدرت روزنامہ) خوبصورت شکل اور بےمثال اداکاری کی مالک ہانیہ عامر اپنی ہٹ ڈرامہ…

14 mins ago

نواز شریف کا خواجہ آصف سے بدتمیزی کے واقعے پر ردعمل آ گیا

لندن (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف…

20 mins ago

لندن دھمکی واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے، خواجہ آصف

لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…

27 mins ago