(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز دیکھی ہوں گی جس میں منفرد اور دلچسپ معلومات موجود ہوتی ہیں۔اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں
گےڈیلی دھرتی نامی یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی جس میں ایک ایسے پاکستانی کے بارے میں بتایا گیا جس نے 6 شادیاں کر لی ہیں۔ پاکستان کے زاہد خان نے ایک ایسا ہی کارنامہ سر انجام دیا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، 5 شادیاں کرنے کے بعد زاہد نے چھٹی شادی فلپائن سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سے کی ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے زاہد خان کا کہنا تھا کہ 4 بیویوں کو طلاق دے چکا ہوں، لیکن پانچویں میرے ساتھ ہی ہے، اور اب چھٹی بیوی بھی پانچویں کے ساتھ رہے گی۔ رپورٹر نے سوال کیا کہ شادی کے لیے پہلے کس نے پوچھا تو زاہد خان نے فورا کہا کہ چھٹی اہلیہ نے پروپوز کیا لیکن جب رپورٹر نے بھابھی سے پوچھا تو بھابھی نے کہا میں نے کہا تھا کہ اگر سچ میں محبت کرتے ہو، تو شادی کروں گی۔ جس کے بعد زاہد نے کہا کہ ہاں میں تم سے محبت کرتا ہوں اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔ ٹوٹی پھوٹی انگریزی ہی سہی، مگر زاہد خان پُر اعتماد طریقے سے چھٹی بیوی سے باتیں کرتے ہیں، پھر ساتھ ہی ان کا مزاحیہ انداز بھابھی کو ہنسا دیتے ہیں۔ فلپائن کی دوشیزہ سے چھٹی شادی کرنے سے پہلے زاہد نے انہیں مسلمان کیا تھا، اسلام قبول کرنے سے پہلے ان کا نام الیکسا تھا لیکن اسلام قبول کرنے بعد پروین رکھ دیا۔ اگرچہ زاہد مزاحیہ انسان ہیں اور ہر موقع پر مزاق کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر اپنی پانچویں اور چھٹی بیگم کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پانچویں بیوی سے زاہد نے پہلے اجازت مانگی تھی کہ اگر انہیں قبول ہو تو ہی وہ فلپائن کی دوشیزہ سے شادی کریں گے، زاہد نے بتایا کہ الیکسا کو یہاں مشکلات کا سامنا ہے، بہرحال جذباتی کرنے کے بعد پانچویں اہلیہ زاہد کی چھٹی شادی کے لیے مان ہی گئیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…