”ہمیں کیوں نکالا؟“!! وزیراعظم نے اپنی ہی حکومت پر بجلی گرا دی، وزراء سیخ پا، نیا پینڈورا باکس کھل گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) کالم نگار ناصر چودھری لکھتے ہیں کہ” کرکٹ کے کھلاڑی کا حکومت چلانے کا انداز بھی کرکٹ ٹیم چلانے جیسا ہے۔ وہی سوچ، وہی انداز اور وہی طور طریقے، کتنا اچھا ہوتا اگر وہ سیاست میں آنے کی بجائے پاکستان کی کرکٹ چلانے میں اپنی خدمات پیش کرتے۔ خیر، اب تو بہت دیر ہو چکی اور انہوں نے ساڑھے تین سال میں ملک کا وہ بیڑہ غرق کر دیا ہے جو ساڑھے تین دشمن ممالک مل کر بھی نہیں کر سکتے تھے۔

نہ جنگ میں اور نہ زمانہ امن میں۔ حکومت چلانے میں بھی وہ کرکٹ کے میدان والے طریقے آزماتے رہتے ہیں جس سے مزید انتشار پھیلتا ہے۔ اس کا ایک چھوٹا سا نمونہ انہوں نے کچھ دن پہلے دکھایا جب دس وزیروں یا مشیروں کو ایوارڈاور ان کی نمبرنگ کر کے وفاق کے باقی پینتالیس وزیروں مشیروں کو چیخنے پر مجبور کر دیا کہ ”ہمیں کیوں نکالا؟“۔ مراد سعید سب سے با مراد ثابت ہوئے اور باقی کے نو چھوڑ کر پینتالیس وزیر مشیر بے مراد ٹھہرے۔ حکومت کے اندر پیدا ہونے والے اس انتشار کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ بامراد وزیر شرمندہ ہیں اور بے مراد وزیر سیخ پا۔ کچھ کی حالت تو ایسی ہے کہ کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔ اپنی ہی حکومت پر ایسا خود کش حملہ دنیا کا کوئی سیاست دان نہیں کر سکتا، ہاں البتہ کوئی کھلاڑی ضرور کر سکتا ہے، جس کی عمر مین آف میچ اور مین آف سیریز جیسے ایوارڈ لیتے اور دیتے گذری ہو۔ایسے لگتا ہے ایک پی ایس ایل لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں چل رہا ہے اور دوسرا اسلام آباد کے بنی گالہ کے محل میں۔ لاہور میں دیکھتے ہیں ایوارڈ کون جیتتا ہے، لیکن بنی گالہ کا ایوارڈ مراد سعید جیت چکے ہیں۔ ان کا طریقہ واردات بہت آسان ہے، میاں نواز شریف کے دور میں شروع ہونے والے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر عمران خان سے افتتاح کروا ئیں اور ٹاپ والے ایوارڈ کے حقدار بن جائیں۔ پاکستان کی پون صدی کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کو عالمی طور پر تنہا کر دینے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اتنے اپ سیٹ ہوئے کہ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے معاون خصوصی ارباب شہزاد کو باقاعدہ احتجاجی خط لکھ مارا ہے، جس میں شکووں کی بھرمار ہے۔

Recent Posts

ہرنائی میں جھڑپ، 3 دہشتگرد ہلاک، میجرسمیت 2 جوان شہید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…

1 min ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…

4 mins ago

دبئی حکام نے غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ جاری کر دی

دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…

11 mins ago

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما جاں بحق

باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…

28 mins ago

ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اور حوالدار شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…

3 hours ago

عمران خان نے کہا ہے کہ 24 تاریخ کا احتجاج مطالبات ماننے تک جاری رہے گا، علیمہ خان

جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…

3 hours ago