مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو گولی ماردی

مردان (قدرت روزنامہ) مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے لڑکے کو گولی ماردی۔نجی ٹی وی کے مطابق مردان میں چھیڑ چھاڑ کرنے پر لڑکی نے بھائی کے پستول سے فائرنگ کرکے لڑکے عباس کو زخمی کردیا، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے بھائی نے تھانہ کاٹلنگ میں مقدمہ درج کروادیا ہے، لڑکی نے مبینہ طور پر مسلسل چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی پر فائرنگ کی۔

مقدمے کے متن کے مطابق اس سے پہلے بھی لڑکا کھیتوں میں بدتمیزی کرچکا ہے، 16 سالہ لڑکی نے لڑکے کے سینے پر گولی چلا کر اسے زخمی کیا۔لڑکی کے بھائی نے کہا کہ بہن نے لڑکے کی چھیڑ چھاڑ اور بداخلاقی سے تنگ آکر فائرنگ کی، لڑکا بہن کو مسلسل تنگ کررہا تھا بہن سے اسے منع کیا تھا لیکن وہ باز نہ آیا۔پولیس کے مطابق لڑکے کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

Recent Posts

یواے ای میں ریڈ الرٹ جاری

دبئی (قدرت روزنامہ) متحدہ امارات میں ایک بار پھر طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کرتے…

9 hours ago

افغانستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

کابل(قدرت روزنامہ)رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے آئی سی سی…

9 hours ago

’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) سپرسٹار الو ارجن کی فلم’پشپا2‘ نے ریلیز سے قبل ہی ایک بڑا…

9 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ جیو نیوز…

9 hours ago

ایف بی آر نے 6 لاکھ 6 ہزار 671 ٹیکس نادہندگان کی نشاندہی کرلی، موبائل سمز بند کرنے کا حکم جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کےخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے…

10 hours ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

10 hours ago