سیالکوٹ(قدرت روزنامہ) پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں تمام 165 پولنگ اسٹیشنوں کا غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ آگیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار نے 59 ہزار 799 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔
غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی 52 ہزار799 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ یہ نشست ن لیگ کے خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 4 سو 22 تھی۔ 165 پولنگ اسٹیشنز میں سے 30 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین قرار دیا گیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بنگلہ دیش کے تجارتی تعلقات میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں خضدار کے علاقے کلاڑو میں قبائلی رہنما میر مہراللہ محمد حسنی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…