میرے بیٹے کے پاس گھر اور لاکھوں کی گاڑی ہے لیکن ۔۔ ایسے والدین کی کہانی جب ان کی اولاد نے انہیں بے سہارا چھوڑ دیا

(قدرت روزنامہ)ایک باپ اپنی بچے کو بچپن ہی سے پالتا ہے اسے پڑھاتا لکھاتا ہے تاکہ اس کا مستقبل سنور سکے، ان کی ہر خواہش پوری کرتا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ اولاد اس قابل نہیں ہوتیں کہ وہ والد کی دعائیں لے سکیں . ایسی کئی ویڈیو اور انٹرویوز سوشل میڈیا پر سامنے آتے رہتے ہیں کہ بد قسمت اولاد
اپنے بوڑھے والدین کو بے سہارا چھوڑ کر اپنی عمدہ زندگی میں مگن ہوجاتی ہے .

اسی طرح ایک اور ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بوڑھے شخص کی روداد نے صارفین کو اشکبار کر دیا . وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ بوڑھے باپ کے آگے ایک تصویر رکھی ہوتی ہے جو بظاہر ان کی جوانی کی لگتی ہے اورآگے ایک کٹورا بھی رکھا ہوتا ہے جس میں پیسے موجود ہوتے ہیں . بوڑھا شخص کو دُکھ بھرے لہجے میں یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میرا بیٹا ڈاکٹر ہے 60 ہزار روپیہ مکان کا کرایہ دیتا ہے . ساتھ میں وہ یہ کہتے ہیں کہ میرے بیٹے کے پاس 30 سے 35 لاکھ کی گاڑی بھی موجود ہے . خیال رہے نیچے دی گئی ویڈیو کئی ماہ پرانی جو ایک بار پھر سے وائرل ہورہی ہے . دوسری جانب ایک اور افسوسناک واقعہ گذشتہ برس ستمبر میں پیش آیا تھا جب ایک بدقسمت بیٹے نے والدین کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیاتھا . اپنی بیوی کے ساتھ مل انہیں گھر سے نکلا دیا تھا جو وہ سڑک کنارے فٹ پاتھ پر زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے تھے . یہاں تک کہ ان کا کوئی رشتہ دار بھی ان کی مدد کو نہیں پہنچا . مذکورہ میاں بیوی کا تعلق لاہور سے ہے جو بڑھاپے میں اس ظلم کا شکار ہورہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں