چہرے کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے سستا اور بہترین نائٹ ماسک

(قدرت روزنامہ)جلد کی حفاظت یا خوبصورتی کادارومدار مہنگی نائٹ کریم یا رنگ گورا کرنے والی کریم لگانے پر نہیں ہوتا بلکہ رات کے وقت خود کو تھوڑا وقت دینا بھی ضروری ہوتا ہے .

رات کو سوتے وقت نائٹ کریم یا ماسک لگانا بےحد ضروری ہے کیونکہ اس وقت ہماری جلد کے ٹشوز پرسکون اور نشونما کی حالت میں ہوتے ہیں، تاہم یہ ضروری نہیں کہ بازار کی کیمیکل والی پراڈکٹس استعمال کی جائیں .

آج ہم آپ کو ایک اہم نسخہ بتانے والے ہیں جس کو روزانہ رات کے وقت لگا کر آپ آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقے،جلد کی بے رونقی اور داغ دھبے ختم ہکر سکتے ہیں .

نائٹ ماسک کے لئے درکار اجزا

کھیرے کا پیسٹ (چھلکے سمیت) 2 ٹیبل اسپون

ایلوویرا جیل (تازہ یا بازارکا) 2 ٹیبل اسپون

وٹامن سی (لیکویڈ یا پاؤڈر) آدھا ٹی اسپون

وٹامن ای کیپسول 2 عدد

ان سب چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور رات میں سونے سے پہلے چہرے پر لگا کر سو جائیں، اس سے آپ کی جلد ہائیڈریٹ ہو گی، چہرے پر شگفتگی آئے گی، آنکھوں کے گرد موجود حلقے دور ہوں گے، اس ماسک کو روزانہ لگایا جا سکتا ہے خاص کر وہ لڑکیاں جن کی شادی ہونے والی ہے وہ اپنے چہرے کی تازگی کے لئے ضرور استعمال کریں .

. .

متعلقہ خبریں