سونیا حسین کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ سونیا حسین کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا ہے جس کے متعلق انہوں نے ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے .

اداکارہ ونیا حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے اپنے خواب کے متعلق بتایا ہے .

اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہر اولاد کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کے لئے ایک چھوٹا سا گھر بنائے جسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں .

اداکارہ نے بتایا ہے کہ میری بھی زندگی کا یہ ایک خواب تھا کہ میں اپنے والدین کے لئے گھر بناؤں اور اللہ کے کرم سے میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے .

اس حوالے سے اداکارہ سونیا حسین نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے .

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے والدین کو مٹھائی کے ساتھ گھر کے متعلق خوشخبری دیتی ہیں جس کے بعد سب بہت جذباتی ہوجاتے ہیں .

بعدازاں اداکارہ سونیا اپنے گھروالوں سے ساتھ اپنے نئے گھر تشریف لاتی ہیں جہاں سب میں کر اپنی خوشی مناتے ہوئے نظر آتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں