سابق کرکٹر عبدالرزاق کا 22 سال بعد ڈانسر سے تعلقات کا اعتراف

(قدرت روزنامہ)سابق قومی کرکٹر اور مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے تقریباً 22 سال بعد اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے تعلقات اداکارہ و ڈانسر دیدار سے رہے ہیں۔

عبدالرزاق نے 2013 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی، انہوں نے 260 سے زائد ایک روزہ جب کہ 40 سے زائد ٹیسٹ میچ کھیلے۔

ان کا شمار اچھے بلے بازوں میں ہوتا تھا، وہیں انہیں بہترین باؤلر بھی سمجھا جاتا تھا اور ان کا کیریئر تنازعات سے بھی بچا رہا۔

تاہم 1999 میں جب ان کا کیریئر عروج پر تھا تو یہ خبریں تھیں کہ ان کے تعلقات اسٹیج ڈانسر و اداکارہ دیدار سے ہیں لیکن اس وقت ایسی خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی لیکن اب سابق کرکٹر نے مذکورہ معاملے پر کھل کر بات کی ہے۔

عبدالرزاق نے حال ہی میں اے آر وائے کے پروگرام میں نہ صرف مقامی ڈانسر دیدار سے تعلقات کے معاملے پر کھل کر بات کی بلکہ انہوں نے دنیائے کرکٹ کے کئی رازوں سے بھی پردہ اٹھایا۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ ان میں جس طرح کی صلاحیت تھی، اس طرح سے انہیں استعمال نہیں کیا گیا اور متعدد مرتبہ کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ انتظامیہ کے فیصلوں کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر نکالا گیا۔

سابق کرکٹر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہیں ماضی میں میچ فکسنگ کی بھی پیش کش کی گئی اور انہوں نے پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے فکسرز کو بتایا کہ وہ انہیں بہت ہی زیادہ پیسے دیں تو وہ پھر ہی وہ اپنا ایمان خراب کریں گے۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ انہوں نے تقریبا ایک درجن کپتانوں کی سربراہی میں کرکٹ کھیلی اور جب یونس خان کو کپتانی کی پیش کش کی گئی تو انہیں یہ بھی احکامات دیے گئے کہ عبدالرزاق سمیت 7 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کریں مگر یونس خان نے پیش کش مسترد کردی۔

سابق کرکٹر کے مطابق یہی پیش کش بعد ازاں شعیب ملک کو کی گئی اور وہ اعلیٰ حکام کے آگے مجبور تھے، انہوں نے مجبوری کے تحت ان سمیت 5 کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیا۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ وہ ٹیم سے نکالے جانے کے معاملے پر شعیب ملک کو قصور وار نہیں سمجھتے۔

ایک سوال کے جواب میں عبدالرزاق نے بتایا کہ ان کا کتاب لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، کیوں کہ کتاب میں سچی باتیں لکھنی پڑتی ہیں، اس لیے وہ ایسا قدم اٹھانے سے گریز کر رہے ہیں۔

پروگرام میں عبدالرزاق نے ماضی میں ڈانسر و اداکارہ دیدار سے تعلقات کے سوال پر اعتراف کیا کہ ان کے اداکارہ سے تعلقات رہے ہیں۔

سابق کرکٹر نے بتایا کہ ان کے اور ڈانسر کے درمیان 1999 میں تعلقات استوار ہوئے اور بات شادی تک جا پہنچی مگر انہوں نے اداکارہ سے کوئی بڑے وعدے نہیں کیے تھے اور شادی کے لیے ان سے شوبز چھوڑنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عبدالرزاق کے مطابق انہوں نے دیدار کو شادی کرنے کے لیے شوبز چھوڑنے کے فیصلے کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا تھا مگر بعد میں اداکارہ نے انہیں بتایا کہ وہ اپنا کیریئر نہیں چھوڑ سکتیں، جس بنا پر انہوں نے ان سے شادی نہیں کی۔

سابق کرکٹر کے مطابق چوں کہ ان کا خاندان کسی شوبز شخصیت کو قبول نہیں کرتا، اس لیے انہوں نے دیدار سے شادی نہیں کی۔

Recent Posts

ایڈوانس ٹیکس واپس نہ ہوا تو 5 جولائی کو پورا ملک بند کردیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس نہ…

1 min ago

نیا بجٹ نافذ؛ اشرافیہ کیلیے مراعات، تنخواہ دار اور کاروباری طبقے پر ٹیکسز کی بھرمار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نئے مالی سال 2024-25 کا بجٹ نافذ ہوگیا، جس میں حکومت نے…

2 mins ago

مینار پاکستان واقعہ؛ ٹک ٹاکر خاتون کیس سے پیچھے ہٹ گئی، ملزمان کو معاف کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے مقدمے میں بڑی پیش…

10 mins ago

5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ مارشل میں سزائے موت پانے والے…

17 mins ago

پی ٹی آئی کا مہنگی بجلی کیخلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پی ٹی آئی نے تاجروں کے…

26 mins ago

ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کچھ ادویات میں استعمال…

26 mins ago