پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی منسوخ کردیا گیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 اوورز میں 85 رنز بنائے، پاکستان کی اننگز شروع ہونے سے قبل پھر بارش شروع ہوگئی جس کے بعد دونوں امپائرز نے آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 31 جولائی کو کھیلا جائےگا۔

4 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 86 رنز کا ہدف دیا تھا۔

برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔

میزبان ویسٹ انڈیز نے مقررہ 9 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے پولارڈ 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

گرین شرٹس کی جانب سے حسن علی نے 2، محمد وسیم، محمد حفیظ اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے 19 سالہ محمد وسیم جونیئر نے ڈیبیو کیا ۔

میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا جسے پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہونا تھا۔

Recent Posts

کرکٹر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا کی شوبز دنیا میں واپسی، تصویر شیئر کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد سربیئن ماڈل و…

1 min ago

پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ)معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا سےکہیں بہتر…

3 mins ago

پولیس کی احمد بھچر کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل پر لے جانیکی کوشش،کارکنوں نے فرار کرا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے احتجاج…

9 mins ago

ڈاکوؤں نے جعلی بینک کھول کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ملزمان کی جانب سے بینک کی جعلی برانچ…

11 mins ago

5 آئی پی پیز بجلی خریداری کے معاہدے ختم کرنے پر تیار، مستقبل کی ادائیگیاں نہیں کی جائیں گی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)1994 اور 2002 کی پاور پالیسیز کے تحت وجود میں آنے والے 5…

17 mins ago

فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک

پیرس(قدرت روزنامہ) فرانس سے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے کے لیے بحری راستہ عبورکرنےکی…

19 mins ago