صحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئرصحافی محسن بیگ کے بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حمزہ بیگ کو تھانہ مارگلہ منتقل کر دیا گیا ۔حمزہ بیگ کو آج (جمعرات کو ) انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب آل پاکستان نیوز ایجنسیزکونسل نے آن لائن نیوزایجنسی کے چیف ایڈیٹر سینئر صحافی محسن جمیل بیگ کی ایف آئی اے اور پولیس کی طرف سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سینئر صحافی کے خلاف دائر تمام مقدمات ختم کر کے فوری رہا کیا جائے ۔ بدھ کو جاری مذمتی

بیان میں آل پاکستان نیوز ایجنسیز کونسل کے نائب صدور عمار یاسر، طارق محمود سمیر ، سیکرٹری جنرل شکیل احمد ترابی نے پاکستان نیوز ایجنسیز کونسل کے صدر محسن جمیل بیگ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ۔بیان میں سینئرصحافیوں نے آزادی اظہار پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نیوزایجنسیز کونسل کے رہنماؤ ں نے کہا کہ حکومتی کی جانب سے مذموم ہتھکنڈے استعمال کرکے اپنے خلاف اٹھنے والی آوازوں کو دبایا جارہا ہے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں ۔ بیان میں کہاگیاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ سینئر صحافی کے خلاف دائر تمام مقدمات ختم کئے جائیں اور محسن بیگ کے گھر میں بغیر وارنٹ داخل ہونے والے اہلکاروں اوران کے سربراہان کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ محسن بیگ کی گرفتاری بدترین انتقامی کارروائی،، گھٹیا اور آمرانہ سوچ کا نتیجہ ہے۔

Recent Posts

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

15 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

25 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

33 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

41 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

48 mins ago

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی دنیا کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر…

56 mins ago