فردوس عاشق اعوان سمیت کس کس کو فارغ کرنیوالے ہیں؟ پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کا فردوس عاشق اعوان سے جان چھڑوانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف جلد فردوس عاشق اعوان
سمیت کئی رہنماوں کی رکنیت معطل کر دے گی۔ علی امین گنڈاپور نے فردوس عاشق اعوان کو تحریک انصاف کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جلد پارٹی ان سے جان چھڑوا لے گی۔وفاقی وزیر کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو کئی مواقع دیے گئے اس کے باوجود وہ ناکام ثابت ہوئیں، اسی لیے انہیں پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فردوس عاشق اعوان کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ تحریک انصاف کو اندر سے ہی خطرہ ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما اور سینئر سیاستدان فردوس عاشق اعوان طویل سیاسی خاموشی کے بعد اب دوبارہ منظر عام پر آئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابق معاون خصوصی نے انکشاف کیا کہ مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والا گینگ ایک ہی تھا، کچھ لوگوں نے پارٹی مفادات کو ذاتی مفاد کی بھینٹ چڑھا دیا، تحریک انصاف کو اندر سے ہی خطرہ ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انہوں نے کوشش کی کہ بدترین صورتحال میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں لیکن شاید قیادت کو اس سے بہتر کی تلاش تھی۔سابق معاون خصوصی نے وزیراعظم عمران خان کے اردگرد موجود ٹولے کو ناتجربہ کار اور مفاد پرست قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے سینے میں بہت راز ہیں تاہم وہ وزیراعظم کی مشکلات نہیں بڑھانا چاہتیں۔ وفاقی وزراء میں کارکردگی ایوارڈز کی تقسیم کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے کہا میڈل اور ٹرافیاں تو میچ کے دوران نہیں بلکہ میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں۔جبکہ حکومت گرانے کی اپوزیشن کی کوششوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ سب پھرتیاں صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کی کوششیں ہیں۔ یہاں واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان وفاق میں وزارت اطلاعات کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی بھی معاون خصوصی مقرر کی گئی تھیں۔ تاہم بعد ازاں ان سے پنجاب میں دی گئی ذمے داریاں بھی واپس لے لی گئی تھیں۔

Recent Posts

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،سپیکر کے پی اسمبلی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم نے چیف…

9 mins ago

وفاقی حکومت نے 2030 تک کتنا قرضہ دینا ہے؟ پریشان کن تفصیلات منظر عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49…

18 mins ago

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کتنی امیر ہیں؟ اثاثوں کی مالیت پہلی مرتبہ منظر عام پر

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ سیریز سے محبت کرنے کی ایک اور وجہ پاکستان انٹرٹینمنٹ…

24 mins ago

نارووال میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ہتھوڑے مار کر باپ کو قتل کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نارووال میں جائیداد کے تنازع پر ناخلف بیٹےنے ہتھوڑے مار کرباپ کو…

28 mins ago

ن لیگ نے مجوزہ آئینی ترامیم پر بات چیت کے دوران کہا آپ سے دھوکا کیا جا رہا ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

34 mins ago

نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمشنر سندھ سمیت 3 افسران معطل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے نااہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن…

36 mins ago