لاہور (قدرت روزنامہ) پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد حکومت کا چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیلئے خصوصی پیکج متعارف کروانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
اضافے کے بعد نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام پر مکمل بوجھ نہیں ڈالیں گے، لوئر مڈل کلاس سیلری کلاس والوں کی آمد بڑھائیں گے، چھوٹی گاڑیوں اور موٹرسائیکل والوں کیلئے اسکیم لا رہے ہیں، وزیر اعظم جلد پروگرام کا اعلان کریں گے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ 6 سے 8 ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا تھا۔گذشتہ رات وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ وزارت خزانہ نے موقف اختیار کیا کہ پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس، پٹرولیم لیوی بجٹ اہداف سے کہیں کم ہے، حکومت ٹیکسز کی مد میں 35 ارب کا ریونیو خسارہ برداشت کرے گی۔وزیراعظم نے یکم فروری کو قیمتوں میں اضافے کی سمری مؤخرکی تھی، وزیراعظم کی ہدایت پر 15 فروری تک پٹرولیم قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں۔ تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2014 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ حکومت نے وزارت خزانہ کی سمری منظور کرتے ہوئے پٹرول کو 12 روپے سے زائد مہنگا کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکومتی فیصلے کے تحت فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 12 روپے 03 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔یوں فی لیٹر پٹرول کی نئی قیمت 159 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 123 روپے 97پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 126 روپے 56پیسے مقرر کر دی گئی۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…