اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کااعلان کیا ہے ۔ جمعرات کو مسلم لیگ (ن )کے رہنمارانا ثنااللہ ، محسن شاہنواز رانجھا اور طارق فضل چودھری وفد کے ہمراہ تھانہ مارگلہ پہنچے تاہم پولیس نے ملاقات نہیں کر نے دی ۔ اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محسن بیگ سے ملاقات کرنے آیا ہوں، پولیس ملاقات کرنے نہیں دے رہی۔ انہوںنے کہاکہ ایس ایچ او کو متعدد کالز کی ہیں ، ایس ایچ او نے جواب نہیں دیا۔بعد ازاں رانا ثنااللہ ، محسن
شاہنواز رانجھا اور طارق فضل چودھری نے وفد کے ہمراہ محسن بیگ کی اہلیہ سے ملاقات کی رانا ثناء اللہ نے کہاکہ محسن بیگ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو پارلیمنٹ میں بھی اٹھائوں گا۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…