محنت کش کا گارمنٹس فیکٹری سے کام چھوڑنا جرم بن گیا، مالک کا جلاد بن کر بیٹے اور ملازموں کے ساتھ ملکر محنت کش پر تشدد

بہاولنگر(قدرت روزنامہ)محنت کش کا گارمنٹس فیکٹری سے کام چھوڑنا جرم بن گیا نجی گارمنٹس فیکٹری کے مالک کا جلاد بن کر بیٹے اور ملازموں کے ساتھ ملکر محنت کش پر وحشیانہ تشدد ،اغوا کے بعد فیکٹری میں بند کرکے سوٹوں اور ڈنڈوں سے محنت کش کا بھرکس نکال دیا۔شدید زخمی حالت میں اہل علاقہ نے ظالم فیکٹری مالک سے نجات دلوائی غریب ملازم شدید زخمی کو ڈی ایچ کیو پہنچا دیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،پولیس نے فیکٹری مالک ملک ذوالفقار اسکے بیٹے اور ملازمین کے خلاف میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ تو درج کر لیا لیکن

بااثر ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔تفصیلات کے مطابق حسین آباد کالونی میں نجی گارمنٹس فیکٹری کے مالک ملک ذوالفقار علی اسکے بیٹے حارث اور دیگر درجنوں غنڈوں نے غریب محنت کش شبیر احمد کو اس وقت پکڑ لیا جب وہ فیکٹری کے سامنے سڑک پر ٹف ٹائل لگوانے کا کام کروا رہا تھا شبیر احمد نے ظالم فیکٹری مالک ملک ذوالفقار علی کی فیکٹری سے کام چھوڑ دیا تھا جسکا اسے رنج تھا جس پر اس نے اور اسکے بیٹے نے دیگر 6کس نامعلوم الاسم ملزمان سے باہم صلاح و مشورہ ہو کر شبیر کو مارتے پیٹتے ہوئے زبردستی اغواء کرکے اپنی فیکٹری کے گودام میں لے گئے جہاں اس پر بہیمانہ تشدد کیا اور ڈنڈوں سوٹوں سے مار مار کر لہولہان کر دیا ڈنڈوں کے وار سے شبیر احمد کے سر پر شدید چوٹیں آئیں جس سے وہ موقع پر بہوش ہو گیا چیخ و پکار سن کر اہل علاقہ نے غریب محنت کش کی جان چھڑوائی اور اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کرا دیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ دوسری طرف میڈیکل رپورٹ آنے پر پولیس تھانہ سٹی بی ڈویڑن نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے مگر تاحال بااثر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے غریب ورکر شبیر احمد کے والدین نے ڈی پی او محمد ظفر بزدار سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے محنت کش کو انصاف کیا جائے ۔

Recent Posts

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

33 mins ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

36 mins ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

45 mins ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

49 mins ago

مجوزہ آئینی ترمیم کا اصلی مسودہ بلاول زرداری کے پاس تھا، اسد قیصرکا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

1 hour ago

سکھر، لوڈر رکشہ تالاب میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

سکھر (قدرت روزنامہ) قریشی گوٹھ میں لوڈر رکشہ تالاب میں گر گیا، حادثے میں خاتون…

1 hour ago