روزانہ نہانے والے ہوجائیں ہوشیار! فائدے کے بجائے یہ کام انہیں کیا نقصان پہنچا سکتا ہے؟ بچاؤ کے صرف 3 طریقے

(قدرت روزنامہ)کچھ لوگ روزانہ صبح سویرے نہا دھو کر اپنے کام کے لیے گھر سے نکلتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہوتا ہے کہ ایسا کرنے سے وہ سارا دن ترو تازہ رہتے ہیں جبکہ بعض لوگ رات کو نہاتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اس طرح آرام دہ اور پرسکون نیند آتی ہے- لیکن ماہرین ان باتوں سے متفق نہیں ہے کیونکہ ان کے نزدیک روزانہ نہانا آپ کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچاتا ہے- اس کے برعکس وہ جسم کے چند حصوں کو روزانہ دھونے کی تجویز دیتے ہیں-

بہت زیادہ نہانا بھی اچھا نہیں
بہت زیادہ نہانا آپ کی جلد کو فائدے پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچا دیتا ہے- مثال کے طور پر یہ عمل آپ کی جلد کو خشک کر سکتا ہے بالخصوص اس وقت جب آپ نہانے کے دوران صابن استعمال کرتے ہیں- اس کے علاوہ آپ کثرت سے نہانے کی وجہ سے اپنی جلد سے ایسے تیل اور جراثیموں کا خاتمہ بھی کرسکتے ہیں جو بنیادی طور پر آپ کی جلد میں سوزش کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں- اس کے علاوہ ہموار ساخت کو برقرار رکھنے اور اس کی حفاظتی رکاوٹ کو مضبوط بنانے میں مدد کرتے ہیں .

آپ کو کتنی بار نہانا چاہئے؟
ہر روز نہانا آپ کے لیے برا ہے کیونکہ یہ جلد پر رہنے والے اچھے بیکٹیریا کو دھو دیتا ہے .

مزید یہ کہ روزانہ نہانے سے نہ صرف جلد بلکہ بالوں کو بھی نقصان ہوتا ہے . اس کے علاوہ ضرورت سے زیادہ شیمپو کرنے سے آپ کے بال خشک ہو سکتے ہیں اور ان کا رنگ پھیکا پڑ سکتا ہے . اس لیے، بہت سے ماہر امراض جلد ہر دوسرے دن، یا ہفتے میں 2 سے 3 بار نہانے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ ہر دوسرے دن یا اس سے کم شیمپو کرنا مثالی ہے .

آپ کو بغلوں کو ترجیح دینی چاہیے
اپنے جسم کو سر سے پاؤں تک صابن اور پانی سے دھونے سے جلد کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں . تاہم، بغلوں کو صاف رکھنے کے حوالے سے مکمل حفظان صحت کے اصولوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے . ڈاکٹر سینڈی سکوٹنکی جسم کے 3 حصوں کو دھونے کی تجویز دیتی ہیں جس میں ایکزیما جیسے مسائل سے بچنے کے لیے روزانہ نہانے کے بجائے صرف اپنی بغلوں کو دھونا شامل ہے . اس کے علاوہ جسم کے نازک حصوں کو بھی دھوئیں کیونکہ بالوں اور فنگس کی نشوونما کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے .

پاؤں لازمی دھوئیں
ماہرین پاؤں کو دھونا بھی روزانہ لازمی قرار دیتے ہیں اور یہ بھی ان 3 حصوں میں شامل ہے کیونکہ اگر آپ ننگے پاؤں ہیں تو آپ کے پیروں میں گندگی جمع ہوتی ہے اور اگر آپ موزے یا جوتے پہنتے ہیں تو بیکٹیریا کی افزائش کرنے والی نمی کا ڈھیر لگ جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں