آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں لیتی ہیں؟ حسن علی کا ایرن سے سوال
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سُپر لیگ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے پشاور زلمی کے بین کٹنگ کے انٹرویو کے دوران آکر ایرن سے شکوہ کر ڈالا۔
پریزنٹر ایرن ہالینڈ میچ کے بعد اپنے شوہر اور پشاور زلمی کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے بین کٹنگ کا انٹرویو لے رہی تھیں۔
Hasan Ali Crashing Ben Cutting’s Interview with Erin 😂😂😂 pic.twitter.com/kWa1Z98c6r
— Taimoor Zaman (@taimoorze) February 17, 2022
انٹرویو کے دوران حسن علی بیچ میں آجاتے ہیں اور ایرن سے سوال کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ بین کٹنگ کا انٹرویو ہی کیوں کررہی ہوتی ہیں؟حسن علی یہ شکوہ کرنے کے بعد کیمرے کے پاس سے ہٹ جاتے ہیں اور ایرن ہالینڈ، بین کٹنگ سے اپنا انٹرویو جاری رکھتی ہیں۔
حسن علی کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں، کوئی انہیں پی ایس ایل کا سب سے بڑا ’انٹرٹینر‘ قرار دے رہا ہے تو کوئی اس لمحے کو پی ایس ایل کا بہترین لمحہ قرار دے رہے ہیں۔
Hassan Ali is an entertainer 😂 #IUvsPZ #PZvsIU #PSL7 pic.twitter.com/TaIWMy6lG1
— Shaziyaa (@ShaziyaaMehmood) February 17, 2022
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دس رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے اپنے امکانات روشن کر لیے ہیں۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد سات وکٹ پر196رنز بناسکی، تین لگاتار میچ جیت کر پشاور نے ٹورنامنٹ میں کم بیک کیا۔ پشاور نے نویں میچ میں پانچویں کامیابی حاصل کی جبکہ اسلام آباد نے8میں سے چار میچ جیتے اور چار ہارے ہیں۔