پیٹرول مہنگا، نور بخاری کا دلچسپ مشورہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے پیٹرول کی آسمان سے چھوتی قیمتوں پر عوام کو دلچسپ مشورہ دیا ہے۔اُنہوں نے اپنی انسٹااسٹوری پر ایک تانگے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ’ ہم سب کو ایک اچھے تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہی جارہی ہے تو ہمیں ان میں سے ایک کو ختم کرنا ہوگا۔‘
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 3 پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 53 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 8 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔
حکومت کے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے تین پیسے اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 159 روپے 86 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔