وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑ اایکشن ، فرائض میں غفلت برتنے پر 6افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑ اایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے والے 6افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا ، ساتھ ہی کہا کہ عوامی مسائل کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ، ایکسین ہائی وے ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ، سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ اور تحصیلدار کو عہدوں سے ہٹادیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفر گڑھ کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔

 

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت نرمی کرکے دیکھ لی ، اب افسران کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہوگی، جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہوگا، پنجاب میں جو افسر ڈیلیور کرے گا وہی عہدے پر رہے گا، عوامی مسائل حل نہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کر لیں ۔

Recent Posts

پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی بس ڈرائیور کے بیٹے صادق خان نے تیسری بار میئر لندن…

1 min ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئرلینڈ کی ٹیم کا…

9 mins ago

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے…

12 mins ago

چیئرمین پی سی بی کا کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے کوئٹہ کے نواب…

25 mins ago

لاہور: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کےعلاقے نولکھا میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ باپ نے کمسن بچے…

33 mins ago

گوادر شہر میں کوئی آہنی باڑ نہیں لگائی جارہی، خبریں بے بنیاد ہیں، ڈپٹی کمشنر

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند دنوں…

48 mins ago