وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑ اایکشن ، فرائض میں غفلت برتنے پر 6افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے بڑ اایکشن لیتے ہوئے فرائض میں غفلت برتنے والے 6افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا ، ساتھ ہی کہا کہ عوامی مسائل کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کیلئے پنجاب میں کوئی جگہ نہیں .   تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ، ایکسین ہائی وے ، ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ، سینٹرل جیل سپرنٹنڈنٹ اور تحصیلدار کو عہدوں سے ہٹادیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مظفر گڑھ کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا گیا .

  وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہت نرمی کرکے دیکھ لی ، اب افسران کو افسر شاہی چھوڑ کر عوامی خدمت کرنا ہوگی، جہاں کوتاہی یا غفلت نظر آئی بغیر وقت ضائع کئے ایکشن ہوگا، پنجاب میں جو افسر ڈیلیور کرے گا وہی عہدے پر رہے گا، عوامی مسائل حل نہ کرنے والے افسران اپنا قبلہ درست کر لیں . . .

متعلقہ خبریں