عمرے کی ویڈیوز اور تصاویر کو” دکھاوا “کہنے والوں کو ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے زوردار جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے ان کی عمرے کے دوران شیئر کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔
ٹک ٹاکر کنول آفتاب اور ان کے شوہر ذوالقرنین سکندر ان دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ دونوں عمرے کی ادائیگی کے دوران مقدس مقامات سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر کے لوگوں کو ان مقدس مقامات سے متعلق معلومات بھی دے رہے ہیں۔
تاہم لوگوں کو ان کا عمرے کے دوران ٹک ٹاک و سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا بالکل پسند نہیں آرہا۔ لوگ دونوں پر تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بجائے جتنی ہوسکے عبادت کرو۔
کچھ لوگوں نے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی ویڈیوز کو ’دکھاوا‘ قراردیا۔ جب کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ ان دونوں نے عمرے کے دوران ایک ایک لمحے کی ویڈیو بنائی ہوئی ہے اور تصاویر کھینچی ہوئی ہیں۔ حالانکہ یہاں تو ایک ایک لمحہ قیمتی ہوگا تو عبادت کرو، وقت ضائع مت کرو۔
کنول آفتاب نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پہلے تو ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی ویڈیوز اور تصاویر کو پسند کیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by lollywood♦Towntalk♦ (@lollywoodzz__)


بعد ازاں کنول آفتاب نے عمرے کے دوران مقدس مقامات کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بارے میں کہا کہ ویڈیوز بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ جو لوگ ابھی اس مقام پر نہیں آئے وہ اس کو میرے ذریعے دیکھ سکیں۔ جو لوگ کہہ رہے ہیں آپ “دکھاوا” کررہی ہیں تو انہیں کہنا چاہوں گی کہ یہ دکھاوا نہیں ہے یہ بالکل حقیقت ہے جو میں آپ کو دکھا رہی ہوں۔