وہاب ریاض پی ایس ایل میں وکٹوں کی سنچری کرنے والے پہلے بولر بن گئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ لاہور میں جاری ہے جہاں پشار زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹد کی جانب سے اپنا ڈیبیو میچ کھیلنے والے آل راؤنڈر دانش عزیز کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج کر تاریخ رقم کردی۔
پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں اپنے 75ویں میچ میں انجام دیا۔
Danish gone! Skipper @WahabViki completes 100 wickets in the HBL PSL. 👏🏼 #HBLPSL7 l #LevelHai l #IUvPZ pic.twitter.com/f6o4mTg37T
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 17, 2022
اس فہرست میں پشاور زلمی کے سابق فاسٹ بولر حسن علی دوسرے نمبر پر ہیں جو رواں سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں ۔ انہوں نے پی ایس ایل میں 78 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
تیسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں ، جنہوں نے 63 وکٹیں اپنے نام کررکھی ہیں اور انہیں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے واحد اسپنر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
Peshawar Zalmi captain @WahabViki becomes the first player to take 100 wickets in the PSL! 👏 #PSL2022
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 17, 2022
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل میں 61،61 وکٹیں حاصل کرکے چوتھے اور پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔