ظالم حکومت سے چھٹکارے کیلئے ہر راستہ اختیار کرینگے، حمزہ شہباز

(قدرت روزنامہ)حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ ظالم حکومت سے چھٹکارے کیلئے ہر راستہ اختیارکریں گے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازنے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کا نعرہ دفن ہوچکا،عوام کی عدالت میں عمران خان کااحتساب ہوگا۔

اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی نے کہاکہ عمران خان کوبھاگنےنہیں دیں گے،عمران خان انا کو چھوڑ کرعوام کےدرمیان آئیں، نورتن کہتےہیں یہ سب سے مشہوروزیراعظم ہیں، گیلپ سروے میں پتہ چل گیا کون مشہورہے۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ غریبوں کےگھرگرا کربنی گالہ کاگھرریگولرائزکرادیا، 200 سےزائد پیشیاں بھگت چکے،ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عمران خان نےشریف خاندان کےانتقام کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان فاشسٹ ہیں، صحافی کے گھرپرحملہ کروایا،عدالت نےصحافی محسن بیگ کےگھرپرچھاپےکوغیرقانونی قراردیا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ کراچی میں صحافی اطہر متین کے قتل کی مذمت کرتےہیں۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ پٹرول کی قیمت میں 12 روپےاضافہ ظالمانہ اقدام ہے،عمران نیازی نے ظلم کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے کہاکہ کسان کھاد کیلئےٹھوکریں کھارہاہے، عمران خان مافیا کے سرغنہ اورنااہل ہیں، قوم مہنگائی میں پس چکی،قوت خرید جواب دے چکی۔

تحریک عدم اعتماد سے متعلق شہباز شریف نے کیا کہا؟
مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی امسبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیشل کورٹ سنٹرل کے باہر میڈیا سے مختصر گفتگو کی۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیاکہ میاں صاحب کیا کہیں گے ؟

شہبا ز شریف نے جواب دیا کہ اندر عدالت میں بیان دے دیا ہے۔

ان سے پھر پوچھا گیا کہ عدم اعتماد سے متعلق کیا کہیں گے؟

مسلم لیگ ن کے صدر نے کہاکہ وقت آنے پر بتائیں گے۔

صحافی نے پوچھا کہ قوم امید رکھے ؟

شہباز شریف نے کہاکہ انشاءاللہ وقت آنے پر بتائیں گے۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کےلئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر بھی عدالت پہنچے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی رہنماؤں بھی اظہار یکجہتی کیلئے عدالت پیش ہوئے۔

ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔

عدالت نے شہباز شریف اور دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 28 فروری تک توسیع کر دی۔

دورانِ سماعت عطا تارڑ کے جواب پر ایف آئی اے کے وکیل اور شہباز شریف کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر عدالت نے فریقین کے وکلا کو آپس میں بحث سے روک دیا۔

Recent Posts

مقبول پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ انڈیا میں بند کیوں ہوا؟ تہلکہ خیز انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…

9 mins ago

اگر آپ کے کچن میں بھی یہ 3 چیزیں ہیں تو فوراً نکال پھینکیے ورنہ بڑا نقصان ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقیناً خواتین دن بھر کا زیادہ حصہ کچن میں گزارتی ہیں لیکن…

27 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

34 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

49 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

52 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

1 hour ago