محسن بیگ تک وکیل کی رسائی کو نہ روکا جائے، عدالت کی پولیس کو ہدایت

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اسٹیشن میں محسن بیگ پر تشدد کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافی محسن بیگ کی گرفتاری کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران محسن بیگ کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ رات کو معلوم ہوا کہ حکومت جج کیخلاف کارروائی کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ ایک متفرق درخواست بھی دائر کی ہے۔ محسن بیگ کو تھانے میں زخمی کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اخراجِ مقدمہ کی درخواست متاثرہ شخص دے سکتا ہے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے کہا کہ ہمیں محسن بیگ سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔

معاون وکیل نے عدالت سے کہا کہ وزیراعظم نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو بلا کر میٹنگ کی۔ بڑی مشکل سے محسن بیگ سے ملاقات ہوئی۔

عدالت نے کیس میں ریمارکس دیے کہ یہ درخواست محسن بیگ نے نہیں دائر کی اس لیے نہیں سن سکتے۔

لطیف کھوسہ نےعدالت سے کہا کہ غیر قانوںی گرفتاری کی کوئی بھی درخواست دے سکتا ہے۔گزشتہ رات جج کو دھمکی دی گئی میڈیا نے رپورٹ کیا جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ جج کو کوئی دھمکی نہیں لگا سکتا۔ آپ نئی درخواست دائر کردیں۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے کہا کہ ہمیں محسن بیگ سے نہ ملنے دیں گے نا وکالت نامہ دستخط کرنے دیں گے۔ محسن بیگ کو گرفتاری کے بعد پولیس کی تحویل میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ حبس بے جا کی درخواست نہیں، مقدمہ اخراج کی درخواست پٹیشنرخود درخواست دائر کر سکتا ہے۔

محسن بیگ پر تشدد، آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب

سردار لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اہلیہ کی درخواست خارج نہ کرے۔ اس معاملے کو زیر لتوا رکھیں محسن بیگ کی طرف سے الگ درخواست دیں گے جس پر عدالت نے مقدمات کیخلاف محسن بیگ کو خود درخواستیں دائر کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس اسٹیشن میں محسن بیگ پر تشدد کی شکایت پر آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو ہدایت کی کہ محسن بیگ تک وکیل کی رسائی کو نہ روکا جائے۔ پولیس صرف قانون کے مطابق کارروائی کرے۔

Recent Posts

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

مچھلی تازہ ہے یا باسی؟ چند نشانیاں یاد رکھیں اور صحت خراب ہونے سے بچائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے مچھلی…

21 mins ago

کشمش کھانے کے ایسے حیران کن فوائد جو آپ کو مہنگی دواؤں سے دور کردیں

کراچی (قدرت روزنامہ)ماہرین کہتے ہیں کہ ہم جو کھاتے ہیں وہی نظر آتے ہیں- اگر…

24 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا مبینہ منصوبہ بنالیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں پہلے آنے سے انکار کے…

33 mins ago

آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کردیں، شیخ رشید

پی ٹی آئی کی 24 نومبر کی کال سے میرا کوئی تعلق نہیں، آئی کے…

40 mins ago

پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، شعیب شاہین سمیت متعدد رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیکرٹری جنرل این اے 48 راجہ عضنفر کو گرفتار اسلام آباد(قدرت روزنامہ)24 نومبر کو اسلام…

51 mins ago