لاہوراور رائیونڈ میں بچے سمیت3افراد قتل، کوڑے دان سے نومولود بچے کی لاش برآمد

(قدرت روزنامہ) لاہور اور رائیونڈ میں قتل کے دو مختلف واقعات ہوئے  جن میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے میاں بیوی کو  جبکہ رائے ونڈ میں بیوی سے جھگڑے کے بعد سوتیلے باپ نے 3سالہ بچے کو جان سے مار دیا، جبکہ ڈی ایچ اے فیز ٹو میں کوڑے دان سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے میاں بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول افتخار علی اوراس کی بیوی رضیہ کاسوتیلے بیٹوں سے جائیداد کا تنازع تھا، ملزمان نے ان کے گھر آکر فائرنگ کردی جس سے میاں بیوی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے کو زخمی حالت میں فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہداکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

رائے ونڈ میں سوتیلے باپ نے 3سالہ بچے کو قتل کر دیا،ملزم ندیم نے 3 سالہ عباس کو بیوی سے جھگڑے کے بعد دیوار سے دے ماراورموقع سے فرار ہو گیا۔پولیس کے مطابق بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا۔سی سی پی او لاہور نے سوتیلے باپ کے ہاتھوں 03 سالہ بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سی سی پی او نے ہدایت کی کہ سفاک ملزم کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے ۔

اسکے علاوہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز ٹو میں کوڑے دان سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ راہگیروں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago