اگلے پانچ سال بھی عمران خان کے ہی ہیں، بہروز سبزواری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا دورِ اقتدار طویل ہوگا . بہروز سبزواری نے جیو ٹی وی کے پروگرام ’جشنِ کرکٹ ‘ میں شرکت کی، جہاں اُنہوں نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کیا .


اُنہوں نے وزیرِاعظم عمران خان کے دورِ اقتدار کے بارے میں کہاکہ’اُنہیں نہیں لگتا کہ عمران خان کہیں جارہے ہیں‘ . اُنہوں نے مزید کہا کہ’ عمران خان ناصرف اپنا یہ پانچ سالہ دورِ اقتدار مکمل کریں گے بلکہ اس سے بھی زیادہ عرصہ وہ اقتدار میں رہیں گے‘ .
اُنہوں نے وزیرِ اعظم سے متعلق اپنی اس رائے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ’ اُنہوں نے خان صاحب کے ساتھ شوکت خانم میں فنڈ ریزنگ کی اور اس کے علاوہ کافی سارے دورے بھی کیے تو وہ بہت ایماندار آدمی ہیں‘ .
اُنہوں نے مزید کہا کہ’خان صاحب ایک سچے انسان ہیں اور اُنہیں یہ یقین ہے کہ سچ کے ساتھ ہمیشہ اللہ ہوتا ہے ‘ . بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ’ اگلے پانچ سال بھی عمران خان کا ہی دورِ اقتدار ہوگا‘ .
اُنہوں نے مزید کہا کہ’یہ ٹھیک ہے کہ اُن کے جو ساتھی ہیں لیکن اب آپ دیکھیں کہ ایک دم آسمان سے لوگ تو آئیں گے نہیں پاکستان کے ہی لوگ آئیں گے نا تو تھوڑی صفائی ہوگی ابھی ہم لوگ اس عمل سے گزر رہے ہیں‘ .
اداکار نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ابھی اچھے لوگوں کو چھانٹ کر الگ کیا جارہا تو سب کچھ ٹھیک ہونے میں تھوڑا وقت تو لگے گا‘ .

. .

متعلقہ خبریں