کیا مریم نواز ودیگر کیخلاف بیان بازی کی مذمت کرینگے؟ یہ لوگ میرے لئے matter نہیں کرتے، مراد سعید کا جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے ان کیخلاف ہونے والی باتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں غلیظ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے اوپر تبصرہ غلیظ گفتگو سے کیا جاتا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے دلیل سے جواب نہیں دیا جاتا بلکہ جاوید لطیف جیسے شخص سے میرے خاندان کی خواتین کے بارے میں غلیظ گفتگو کرائی جاتی ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ میں جب پارلیمنٹ میں دلائل سے بات کرتا ہوں تو کبھی رانا ثناء اللہ اور ان جیسے دیگر لوگوں کو اٹھا کر میرے بارے میں بے ہودہ باتیں کرنا شروع کر دی جاتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا سوشل میڈیا میرے بارے میں ان گھٹیا باتوں کو پروموٹ کرتا ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔ اس کے جواب میں کہا جاتا ہے کہ مراد سعید بھی تو گالیاں دیتا ہے۔ لیکن ان سے کسی ٹی وی اینکر نے نہیں پوچھا کہ میں نے انھیں آج تک کون سی گالی دی ہے۔
اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے حوالے سے ہونے والی نازیبا گفتگو قابل مذمت ہے۔ کیا آپ کلثوم نواز، مریم نواز اور بلاول کے حوالے سے جو گفتگو آپ لوگوں کی طرف سے کی جاتی رہی اس کی بھی مذمت کریں گے؟ اس کے جواب میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ لوگ matter نہیں کرتے۔
صحافی کا مراد سعید سے سوال: آپ کے حوالے سے ہونے والی نازیبا گفتگو قابل مذمت ہے، کیا آپ کلثوم نواز، مریم نواز اور بلاول کے حوالے سے جو گفتگو آپ لوگوں کی طرف سے کی جاتی رہی اس کی بھی مذمت کریں گے؟