لاہور(قدرت روزنامہ) ملک بھر میں مسلسل دو روز سستی ہونے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا . سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 47 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا .
اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 175 روپے 39 پیسے سے اضافہ کے بعد 175 روپے 86 پیسے ہو گئی ہے .
. .Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/qLwyU4YSUI pic.twitter.com/HE8F3ZP6Qd
— SBP (@StateBank_Pak) February 18, 2022