شہبازشریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ، کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں جبلی کافی اور سستی ترین تھی ، قوم کے اربوں روپے بچائے ۔

احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس دوران شہبا زشریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے ۔ شہبازشریف نے اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کروا دیں ۔ شہبازشریف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے ، نوازشریف کی نگرانی میں بجلی منصوبے لگائے ، ہمارے دور میں بجلی کافی تھی اور سستی ترین تھی ، ہم نے قوم کی خدمت کی ہے ۔ احتساب عدالت کے جج نے شہبازشریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کارکردگی سے متعلق رپورٹ نیب تفتیشی کو دی تھی ؟ شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل سارا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا تھا ، میں یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کروںگا، آپ کا بہت شکریہ ۔ شہبازشریف عدالت سے روانہ ہو گئے ۔ احتساب عدالت نے ریفرنسز پر سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی ۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

4 hours ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

5 hours ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

6 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

6 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

7 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

7 hours ago