شہبازشریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ، کیا کارروائی ہوئی ؟ جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے احتساب عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں جبلی کافی اور سستی ترین تھی ، قوم کے اربوں روپے بچائے . احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ، رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس دوران شہبا زشریف اور حمزہ شہباز پیش ہوئے .

شہبازشریف نے اپنی کارکردگی سے متعلق تفصیلات عدالت میں جمع کروا دیں . شہبازشریف نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں نے قوم کے اربوں روپے بچائے ، نوازشریف کی نگرانی میں بجلی منصوبے لگائے ، ہمارے دور میں بجلی کافی تھی اور سستی ترین تھی ، ہم نے قوم کی خدمت کی ہے . احتساب عدالت کے جج نے شہبازشریف سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے کارکردگی سے متعلق رپورٹ نیب تفتیشی کو دی تھی ؟ شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی بالکل سارا ریکارڈ نیب کو فراہم کیا تھا ، میں یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کروںگا، آپ کا بہت شکریہ . شہبازشریف عدالت سے روانہ ہو گئے . احتساب عدالت نے ریفرنسز پر سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی . . .

متعلقہ خبریں