لاہور قلندرز کے افغان کرکٹر راشد خان کا سفر پی ایس ایل میں آج ختم ہو جائے گا، ان کی جگہ کون لے گا ؟ جانئے
لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں سفر آج ختم ہوجائیگا۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں سفر آج ختم ہو رہا ہے، معروف اسپنر نے پاکستانی لیگ کے 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔
لاہور قلندرز نے راشد خان کے متبادل کے طور پر اگلے میچز کے لیے آسٹریلیا سے تعلق فواد احمد کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔واضح رہے کہ راشد خان بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے نیشنل ڈیوٹی پر واپس اپنے وطن جارہے ہیں۔