لاہور قلندرز کے افغان کرکٹر راشد خان کا سفر پی ایس ایل میں آج ختم ہو جائے گا، ان کی جگہ کون لے گا ؟ جانئے

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں سفر آج ختم ہوجائیگا . تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان کا ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں سفر آج ختم ہو رہا ہے، معروف اسپنر نے پاکستانی لیگ کے 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کیں .

لاہور قلندرز نے راشد خان کے متبادل کے طور پر اگلے میچز کے لیے آسٹریلیا سے تعلق فواد احمد کی خدمات حاصل کر لی ہیں . واضح رہے کہ راشد خان بنگلادیش کیخلاف سیریز کیلیے نیشنل ڈیوٹی پر واپس اپنے وطن جارہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں