عامر لیاقت نے اداکار احمد علی بٹ سمیت تمام “جلنے والوں” کیلئے پیغام جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مزاحیہ اداکار احمد علی بٹ سمیت تمام “جلنے والوں” کیلئے پیغام جاری کردیا۔عامر لیاقت حسین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہا ” اپنے دماغ کا پاس ورڈ دینا، مجھے عقل انسٹال کرنی ہے۔” انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ” سنو! احمد علی بٹ سمیت تمام جلنے والو سن لو۔”
اس سے قبل احمد علی بٹ نے عامر لیاقت کی اپنی تیسری اہلیہ کے ساتھ بیڈ روم سے شیئر کی جانے والی ویڈیوز پر تبصرہ کیا تھا۔ انسٹاگرام پر ایک سٹوری میں اداکار نے کہا تھا “جب آپ اپنے بیڈ روم کی پرائیویسی سے کچھ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں تو یہ یاد رکھیں کہ آپ پوری دنیا کو اپنے بیڈ روم میں دعوت دے رہے ہیں، اس لیے اگر آپ کے بیڈ روم میں گھسنے والے لوگ باہر نہ نکلیں تو پھر شکایت بھی نہ کریں۔”
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ دانیہ سے تیسری شادی کی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)