دیکھیں، غنا علی کی شادی کی پہلی سالگرہ کے خوبصورت مناظر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل غنا علی نے گزشتہ روز اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے جس کی کچھ جھلکیاں بھی منظر عام پر آئیں ہیں۔اداکارہ غنا علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by GHANA ALI UMAIR 👸🏻 (@ghanaaliofficial)


اس ویڈیو میں اداکارہ غنا علی اور ان کے شوہر کو شادی کی پہلی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ کیک کاٹتی اور جشن مناتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے تاثرات کا بھی اظہار کرتے ہوئے اپنے خاوند کا بہت شکریہ ادا کیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by GHANA ALI UMAIR 👸🏻 (@ghanaaliofficial)


خیال رہے کہ غنا علی نے 16 مئی 2021 کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بعض سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا تھا کہ غنا علی نے پیسوں کیلئے ایک بڑے کاروباری شخص سے شادی کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ہنگامے کی وضاحت خود اداکارہ نے کرتے ہوئے اس بات کی تردید کی تھی کہ ان کے شوہر کوئی بزنس مین نہیں بلکہ ایک سرکاری ملازم ہیں۔