’یہ سب میرے رب کی عطا ہے‘ میر حمزہ کی کراچی کنگز کو فتح دلوانے کے بعد پیغام
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 7 میں کراچی کنگز کو اس سیزن میں پہلی فتح دلوانے میں نوجوان کرکٹر میر حمزہ نے اہم کردار ادا کیا۔میر حمزہ نے گزشتہ روزاہم لمحہ جو میچ کو فتح کی طرف لے گیا وہ میر حمزہ کا آخری اوور تھا۔
میر حمزہ کی اس شاندار کارکردگی نے مداحوں کے دل جیت لیے، جبکہ میر حمزہ نے بھی اپنی خوشی کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کیا۔میر حمزہ نے لکھا کہ یہ سب میرے رب کی عطا ہے، میرا کوئی کمال نہیں۔
YEH SAB MERE RAB KI ATAA HAI. MERA KOI KAMAAL NAHI 🙏
— Mir Hamza (@mirhamza_k) February 18, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ شب کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے میچ میں میر حمزہ نے27 رنز دے کر چار وکٹیں لی تھیں۔میر حمزہ نے 19ویں اوور میں ڈینگر مین ڈیوڈ ویز کو 31 رنز اور ہیری بروک 26 زنز پر آؤٹ کیا اس آخری اوور میں لاہور قلندرز صرف چھ رنز بنا سکیں اور دو وکٹیں گنوا دیں۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز کی یہ موجودہ سیزن میں نو میچز میں پہلی فتح ہے، کراچی نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں قلندرز سے ہارنے کا حساب چکتا کردیا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے دیے جانے والے 150 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بناسکی، کنگز کے فاسٹ بولر میر حمزہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔