یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں کیا مانگا؟ جان کر آپکو بھی یقین نہیں آئیگا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر سے حق مہر میں کیا مانگا؟ویڈیو دیکھ کر آپ بھی اداکارہ کو داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ یاسرہ رضوی کسی تعارف کی محتاج نہیں،یاسرہ رضوی پاکستانی شو بز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور بہترین کہانی نویس ہیں، انہوں نےکئی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکارہ کی بناپر دیکھنے والوں سے داد حاصل کی۔ مکالموں کی ادائیگی میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ڈنک اور دل ناامید شامل ہیں۔یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یاسرہ رضوی ایک بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں،

لیکن یہ ان کی وجہ شہرت نہیں ہے۔ یاسرہ رضوی کو ایک وقت تک اپنی عمر سے دس برس چھوٹے مرد سے شادی کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا لیکن انہوں نے کسی کی پروا نہیں کی اور یہ خوبصورت جوڑا اپنے بیٹے ساتھ مسرت بھری زندگی گزار رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پروگرام کی میزبان اداکارہ سے سوال کرتی ہیں کہ آپ نے حق مہر میں اپنے شوہر سے فجر کی نماز مانگی تھی ؟اس پر یاسر رضوی کہتی ہیں کہ میں نے عبدالہادی سے کہا تھا کہ آپ نماز فجر کی کوشش کرو،اس پر اینکرپوچھتی ہیں کہ اس پر آپ کے شوہر کا ری ایکشن کیسا تھا؟یاسرہ کا کہناتھا کہ میں نے اپنے شوہر سے پیسے یا کوئی اور چیز نہیں مانگی بلکہ ایک رویہ مانگا ،اگروہ مجھے 500 یا 1500 روپے بھی حق مہر دیتے تو کسی سے لے کر ہی دیتے،ایک لڑکا جس نے ایم بی گریجویٹ کیا ہوا ہے اس کے پاس کیا پیسے ہیں ،وہ پیسوں کا بندوبست ہی کرتا ناں۔