اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اگر آپ روزانہ کشمش کھانے کے فوائد جان لیں تو اسے سونے کے دام خرید کر کھانا شروع کر دیں گے، کشمش اتنی فائدے سے بھرپور ہوتی ہے کہ یہ آپ کو صحت کے کئی مسائل سے دور رکھ سکتی ہے .
لندن کی ایک مشہور ویب سائٹ “بولڈ اسکائی” نے کشمش کے 5 ایسے حیران کن فوائد بیان کیے ہیں جو کہ ماہرینِ صحت کی جانب سے تجویز کردہ ہیں .
کشمش نہ صرف آپ کی جلد کو دیرپا جوان رکھنے کے لئے بہترین ہے ساتھ ہی یہ بالوں کے لئے بھی کسی کرشماتی چیز سے کم نہیں، یہ دانتوں کو بھی مضبوط اور چمکدار بناتی ہے .
اینٹی ایجنگ خصوصیات
کشمش اینٹی ایجنگ خصوصیات سے مالامال ہوتی ہے، کشمش کھانے سے انسانی جسم میں دورانِ خون کا نظام بہتر ہوتا ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ کشمش کے استعمال سے انسان کی جلد کو بڑھاپے اور بڑھتی عمر کے ظاہری اثرات دور رہنے میں مدد ملتی ہے اس کے استعمال سے جلد میں لچک برقرار رہتی ہے اور یوں یہ جھریاں اور جھائیاں نہیں آنے دیتی .
بالوں کے لئے فائدے مند
کشمش کو روزانہ باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بالوں کا قبل از وقت سفید ہونا رک جاتا ہے اور یہ بالوں کو گھنا اور کالے سیاہ بناتی ہے، ماہرین خوبصورت اور چمکدار بالوں کے لئے کشمش کا باقاعدہ استعمال کرنے کے مشورہ دیتے ہیں .
دانتوں کے لئے مفید
کشمش کے استعمال سے دانت مضبوط ہوتے ہیں یہ دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے ساتھ ہی اس سے دانتوں کی سفیدی برقرار رہتی ہے اور دانت چمکدار ہوتے ہیں .
وٹامن سی
کشمش کو اگر وٹامن سی کا خزانہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، کشمش میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے . ساتھ ہی یہ فولاد سے بھرپور ہونے کے سبب معدنیات کے جذب ہونے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے کشمش میں ایک ایسا کیمیائی نباتیاتی مواد پایا جاتا ہے جو ہماری جلد کو انتہائی تیز دھوپ کے نقصان دہ اثرات سے محفوظ رکھتا ہے .
کشمش کو کیسے استعمال کریں؟
ماہرین کے مطابق کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھالینا صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہ کیونکہ ، رات کو پانی میں بھگو دن کا آغاز کشمش کھا کر اور پانی پینے کرنے سے جسم کو وٹامنز اور منرلز ملتے ہیں جو اس میوے کی اوپری سطح سے پانی میں جذب ہوجاتے ہیں .
. .