انگور کا زیادہ استعمال کئی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، ماہرین
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگور جیسے خوش ذائقہ پھل کس کو پسند نہیں ہوتے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ انگور کا زیادہ استعمال بیماریوں کا باعث بھی بن سکتا ہے . انگور کو لوگ مختلف طریقے سے کھاتے ہیں کوئی اسے میٹھے میں شامل کرکے کسٹرڈ یا ٹرائفل بناتا ہے تو کوئی اس کا جوس بنا کر استعمال کرتا ہے، اس میں بہت زیادہ حیاتین، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس (عمل تکسید کو روکنے والا جزو) کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں .
یہی وجہ ہے کہ سب کو ہی انگور بےحد پسند ہوتے ہیں لیکن ہمیں یہ بات نہیں بھولنا چاہیے کہ کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال نقصاندہ ہوتا ہے .
ماہرین کا کہنا ہے کہ خوش ذائقہ پھل انگور کا زیادہ استعمال کئی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، ماہرین کہتے ہیں کہ اگر انگور کو بہت زیادہ مقدار میں کھا لیا جائے تو یہ منفی ضمنی اثرات مرتب کرسکتا ہے، جن میں وزن میں اضافہ سے لے کر گردوں کے لیے مسائل کا سبب بننا شامل ہے .
علاوہ ازیں اس کے زائد استعمال سے بالخصوص تب گریز کرنا چاہیئے جب آپ کا پیٹ خراب ہو، جبکہ وہ افراد جنھیں شوگر یا گردوں کی بیماری ہو تو انھیں اسے بالکل نہیں کھانا چاہیے، کیونکہ یہ اپنی مٹھاس کی وجہ سے گردوں کے افعال کو بری طرح متاثر کرتا ہے .
ماہرین کا کہنا ہے کہ دوران حمل بھی انگور کے زائد استعمال سے گریز کرنا چاہیئے، کیونکہ اس کا زیادہ استعمال نقصاندہ ہوسکتا ہے کیونکہ اس میں کافی مقدار میں پولی فینولز ہوتا جو کہ پینکریاٹک پیچیدگی کا باعث بنتا ہے .