عمران خان سے جلد نجات مل جائے گی، مریم اورنگزیب
لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے جلد نجات مل جائے گی۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے جلسے میں کوئی نئی بات نہیں کی اور انہوں نے گزشتہ ساڑھے تین سال کی تقاریر میں عوام کے لیے کوئی خوشخبری نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے جلد نجات مل جا ئے گی۔ کرائے کے ترجمانوں کا ایسا کوئی بیان نہیں جس میں مہنگائی کم ہوئی ہو۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف سے عمران خان خوفزدہ کیوں ہیں ؟ عوام کا پیسہ لوٹا گیا اور لوگوں کو بے روزگار کیا گیا جبکہ راتوں رات پیٹرول 12 روپے مہنگا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت جاچکی ہے۔ عمران خان کہتے ہیں نواز شریف اور شہباز شریف کا پیسہ کہاں سے آیا۔ عمران خان نیب مقدما ت کی عدالتی کارروائی براہ راست دکھائیں۔ ان سے تو شہباز شریف جیسی اورنج لائن نہیں بنتی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم ہر عدالت سے بری ہو چکے ہیں۔ عمران خان کو بھگوڑے کا لفظ استعمال کرنا زیب نہیں دیتا جبکہ نیب اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کے لیے شہزاد اکبر سبق ہے۔ ساڑھے 3 سال میں کوئی مقدمہ ثابت نہیں کر سکے۔