17 ماہ کے بچے نے بٹن بیٹری نگل لی، ایک معمولی سی غلطی نے ماں باپ کو کیسا روگ دیا جس میں باقی والدین کے لئے بھی ایک پیغام

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) 17 ماہ کے بچے نے بٹن بیٹری نگل لی، ایک معمولی سی غلطی نے ماں باپ کو دکھی کر دیا۔ چھوٹے بچوں کو سمجھ بوجھ نہیں ہوتی جوچیز ان کے ہاتھ لگتی ہے وہ نگل لیتے ہیں جو ان کے لئے خطرناک ہوتا ہے، ایسا ہی ایک واقعہ 32 سالہ کرسٹین میکڈونلڈاور 28 سالہ ہگ کے بچے کے ساتھ ہوا، ان کے سترہ ماہ کے بچے نے کھیلتے ہوئے ایک کھلونے کی بٹن بیٹری نگل لی۔ جب یہ بٹن بیٹری بچے کے حلق میں پھنسی تو والدین کو پتہ نہ چل سکا کہ بچے کے حلق میں

کیا چیز ہے لیکن بچے کو سانس لینے میں شدید دشواری ہو رہی تھی وہ اسے بھاگم بھاگ ہسپتال لے کر پہنچے تب تک یہ بٹن بیٹری بچے کے پیٹ میں جا چکی تھی۔ یونیورسٹی ہسپتال وشوا کے مطابق بچے کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جس کی وجہ سے اس کو فوری طور پر آکسیجن لگا دی گئی تھی اس وقت میں ٹیسٹ کے دوران پتہ چلا کہ بچے کا خون تیزی سے تیزابی ہو رہا ہے بیٹری اندر جا کر پھٹ گئی تھی جس کی وجہ سے خون زہر آلود ہوتا جا رہا تھا، جسم کے اندربیٹری کے پھٹنے کی وجہ سے بچے کے دل کے اندر سوراخ ہوگیا اور جسم سے خون باہر کی طرف بہنا شروع ہوگیا جو کسی صورت رک نہیں رہا تھا اور بچے کے منہ اور ناک کے راستے خون کا بہاؤ جاری تھا، بچے کی ماں کا اس موقع پرکہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بٹن بیٹری کے ان خطرناک اثرات سے لا علم تھی اور انہوں نے ہمیشہ اس بات کی کوشش کی کہ ان کے بچے کو کہیں گرنے سے یا پھر کرنٹ سے یا پھر کسی زہریلی چیز سے نقصان نہ پہنچے لیکن وہ نہیں جانتی تھیں کہ بچے کو اس کے کھلونے سے اس کو کتنا نقصان ہو سکتا ہے۔ بچے کی حالت وقت کے ساتھ ساتھ بگڑتی جا رہی تھی یہاں تک کہ ڈاکٹروں کو اس کی زندگی کو بچانے کے لئے مجبوراً وینٹی لیٹر پر شفٹ کرنا پڑا لیکن دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد سترہ ماہ کا بچے اپنے والدین کو ہمیشہ کے لئے سوگوار چھوڑ گیا۔بچے کی والدہ نے دوسرے والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے کھلونوں میں موجود بیٹری بہت خطرناک ہوتی ہے اور تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اس کے استعمال میں خصوصی احتیاط کریں، واضح رہے کہ بیٹری والے تمام کھلونوں کے ساتھ ایک وارننگ سائن موجود ہوتا ہے جس میں یہ واضح طور پر لکھا ہوتا ہے کہ اس کھلونے میں بیٹری موجود ہے جو خطرناک بھی ہو سکتی ہے اور اسی وجہ سے اس بیٹری کے ساتھ اسکرو لگے ہوتے ہیں تاکہ اس کے ڈھکن کو کھول کر بچے اس بیٹری کو منہ میں نہ ڈال سکیں لیکن سترہ ماہ کے بچے کے والدین کی ذرا سی لاپرواہی نے انہیں زندگی بھر کا روگ دے دیا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

3 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

3 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

4 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

5 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

5 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

5 hours ago